جھوٹی قسم

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - غلط سوگند، دروغ حلفی۔  غلط ہے اجی عشق صادق کا دعویٰ چلو جھوٹی ہی قسمیں ہم کھا رہے ہیں      ( ١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ١٠٠ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'جھوٹی' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قسم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨١٠ء میں "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے

جنس: مؤنث